ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : میونسپالٹی کا 4لاکھ 91ہزارروپیوں کے بچت بجٹ کو منظوری

بھٹکل : میونسپالٹی کا 4لاکھ 91ہزارروپیوں کے بچت بجٹ کو منظوری

Wed, 22 Mar 2023 19:43:47    S.O. News Service

بھٹکل:22؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) بھٹکل میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی نے  میونسپالٹی کےعام اجلاس میں سال 2023-24کے لئے  4لاکھ 91ہزارروپیوں کا بچت بجٹ پیش کیا ہے۔

منگل کو منعقدہ میونسپالٹی کے عام اجلاس میں صدر نے سال 2023-24کا بجٹ پیش کرتےہوئے بتایا کہ گھر ، جائیداد ٹیکس کے طورپر 1 کروڑ32لاکھ روپئے ، تجارتی کامپلکس سے اداہونےو الے 66لاکھ روپیہ کرایہ ، عمارتوں کی تعمیر کے لئے دی جانے والی منظوری فیس پر 5 لاکھ روپیہ ، پانی اور اندرونی نالیوں کی فیس 12لاکھ 50ہزارروپئے ، کھاتہ تبدیلی فیس کی وصولی سے 2لاکھ روپئے ، مارکیٹ فیس وصولی سے 16 لاکھ 90ہزارروپئے ، ایس ایف سی تنخواہ امداد سے 2کروڑ 44لاکھ روپئے ، بجلی کرایہ اداکرنے کے لئے ایس ایف سی امداد سے 1کروڑ 95لاکھ روپئے  اور بینکوں کے سود سے 26لاکھ روپئے سمیت مختلف ذرائع سے کل 8کروڑ 57لاکھ روپئے امداد کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ کل 8 کروڑ 52لاکھ روپئے اخراجات کے زمرے میں بتائے گئےہیں۔ اس طرح سال 2023-24میں میونسپالٹی کے لئے 4لاکھ 91ہزار روپئے کی بچت بتائی گئی ہے۔ صدر پرویز قاسمجی کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کو ممبران نے منظوری دی ۔

میٹنگ میں ممبران نے موسم باراں سے پہلے سے نالیوں کا کیچڑوغیرہ صاف کرنے کی بات رکھی۔ شہر کے سی سی کیمرے بند ہوگئے ہیں ، کسی بھی حادثےیا واقعہ کے موقع پر صحیح صورت حال کا پتہ لگانے پولس کے لئے ممکن نہیں ہوپارہاہے ، اس سے پہلے والی میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا تھا کہ خراب ہوئے کیمروں کی درستی کرتےہوئے انہیں ٹھیک کیاجائے ۔ اس لئے متعلقہ کیمروں کی درستی کےلئے ممبر شریکانت نائک نے مانگ کی۔ ٹریڈ لائسنس کی فیس میں کی گئی ترمیم پر ممبران نے اعتراض جتایا ۔ اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عظیم ، منصوبہ جات افسر وینو گوپال  شاستری ، انجنئیر اروند وغیرہ موجود تھے۔


Share: